غازی گھاٹ سکول میں بدانتظامی، سی ای او مظفرگڑھ، پرنسپل معطل - Baithak News

غازی گھاٹ سکول میں بدانتظامی، سی ای او مظفرگڑھ، پرنسپل معطل

ڈیرہ غازیخان (بیٹھک رپورٹ)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بوائز ہائر سیکنڈری سکول غازیگھاٹ کے معائنہ کے دوران بدانتظامی اور ابتر صورتحال پر کارروائی کرتے ہوئے سی ای او تعلیم مظفر گڑھ سید کوثر حسین شاہ اور پرنسپل ملک ارشاد کو فوری طور پر معطل کرنے کے ساتھ پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ انہوں نے تحصیل کوٹ ادو کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سکول،مراکز صحت،دیہی مراکز مال اور دیگر ادارے چیک کئے۔ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سید موسیٰ رضا اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ نے سی ای او تعلیم مظفرگڑھ سید کوثر حسین شاہ اور پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول غازیگھاٹ ملک ارشاد کےخلاف بد انتظامی، فرائض میں عدم دلچسپی اور غفلت پر کارروائی کی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بوائز ہائیر سیکنڈری سکول غازیگھاٹ کے معائنہ کے دوران کارروائی کی۔انہوں نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کو سفارشات ارسال کردیں۔کمشنر کے معائنہ کے وقت بوائز ہائر سیکنڈری سکول غازیگھاٹ کی صورتحال ابتر پائی گئی۔ پرنسپل سمیت طلبہ مناسب لباس میں ملبوس نہ تھے۔سکول میں طلباءکی حاضری نہ ہونے کے برابر تھی۔کمشنر کے پوچھنے پر انٹر میڈیٹ کے طلباء انگلش کا ایک لفظ بھی نہ بول سکے۔ سکول میں تعلیم کا معیار،نظم وضبط،صفائی کی صورتحال بہت ناقص پائی گئی۔بوائز ہائر سیکنڈری سکول غازیگھاٹ کی عمارت کی حالت بھی ابتر تھی۔کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ قبل ویڈیو لنک اجلاس میں دی جانیوالی واضح ہدایات کے باوجود سکول کی عمارت رنگ و روغن اور مرمت نہیں کرائی گئی۔ سی ای او تعلیم ہدایات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وہ ہر ہفتہ ڈویژن کی کسی ایک تحصیل کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔ سکول،مراکز صحت اور دیگر سرکاری عمارتوں کو فوری رنگ و روغن کیا جائے ۔پوری تحصیل میں صفائی اور میونسپل سروسز کے بہترین انتظامات ہونے چاہیے ۔فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر نے تحصیل کوٹ ادو کا تفصیل معائنہ کیا ۔انہوں بی ایچ یو غازیگھاٹ،قصبہ گجرات اور وٹنری ڈسپنسری کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی موجودگی اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے موقع پر موجود لوگوں سے بھی معلومات لیں۔انہوں نے غازیگھاٹ نمبر 21 میں دیہی مرکز مال اور دفتر یونین کونسل کا بھی معائنہ کیا۔ سنانواں گرلز ہائی سکول میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔کمشنر نے بوائز پرائمری سکول غازیگھاٹ کا بھی معائنہ کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں