
پی پی نے عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی اور حکومت میں آکرریلیف بھی دیا: پریس کانفرنس
شاہ جمال (بیٹھک رپورٹ) پٹرول کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ مہنگائی کی چکی میں پسے غریب عوام پر بدترین ظلم کے مترادف ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غریب دشمن حکومت کا جلد ہی دھڑن تختہ ہونے جارہا ہے۔ اپوزیشن اب عوام دشمنوں کو گھر بھیجنے پر متفق ہوچکی ہے ۔پٹرول کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کر کے معیشتیں مضبوط نہیں بلکہ کمزور ہوتی ہیں۔ عوام پر پٹرول بم گرانے کی شدید مذمت کیساتھ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ثابت ہو گیا کہ جب پٹرول کی قیمتیں بڑھنے لگیں تو سمجھو تمہارا وزیراعظم چور ہے اور چور کوپکڑنا واجب ہوچکا ہے۔ عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ حکومت میں آکر ہمیشہ ریلیف بھی دیا۔
Leave a Comment