غفلت سے بیٹی کھونے والاڈٹ گیا،نشترانتظامیہ انصاف میں رکاوٹ - Baithak News

غفلت سے بیٹی کھونے والاڈٹ گیا،نشترانتظامیہ انصاف میں رکاوٹ

ملتان (سہیل چوہدری)نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت اور نااہلی کے باعث بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی بی ایس بی ایڈ کی طالبہ جاں بحق ہوگئی ۔نشتر ہسپتال کی انتظامیہ ذمہ دار ڈاکٹروں کو بچانے کیلئے سرگرم، صوبائی محتسب اعلیٰ نے نشتر انتظامیہ کو پیش ہونے کیلئےنوٹس جاری کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ اکاؤنٹ عابد علی کی 18 سالہ بیٹی زہرہ بتول زکریا یونیورسٹی سے بی ایس بی ایڈ کر رہی تھی جسے بخار ہوبے پرنشتر ہسپتال داخل کرا یا گیا اورپھر ایمرجنسی وارڈ سے وارڈ نمبر 23 میں شفٹ کر دیا گیا ،وارڈ نمبر 23 کے رجسٹرار ڈاکٹر وقاص افضل نے ہاوس آفیسر ڈاکٹر معصومہ کو ہدایت کی کہ مریضہ کے پھیپھڑوں پر جو ٹیوب لگائی وہ ایڈجسٹ کی جائے ،ڈاکٹر معصومہ نے وارڈ میں موجود دوسرے ڈاکٹر سے ٹیوب ایڈجسٹمنٹ کاکہہ دیا جس نے ٹیوب ایڈجسٹمنٹ کی بجائے زور سے کھینچی تو طالبہ کا پھیپھڑا پھٹ گیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ طالبہ کے والد عابد علی نے ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کیلئےنشتر ہسپتال کی انتظامیہ کو درخواست دی مگر شنوائی نہ ہوئی ۔طالبہ کے والد نے انصاف کیلئےوزیراعظم پورٹل پر شکایت درج کرا دی ۔اس شکایت کے نتیجے میں جو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا اس نےمدعی کوبتایا کہ نشتر ہسپتال کی انتظامیہ ذمہ دار ڈاکٹروں کو بچانا چاہتی ہے اس لئےمجھے معلومات فراہم نہیں کر رہی جو مجھے درکار ہے اسلئےآپ کو چاہیے کہ انصاف کیلئےعدالت میں کیس دائر کریں ۔عابد علی نے صوبائی محتسب اعلیٰ کو درخواست دی جنہوں نے نشر ہسپتال کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا کہ 8 فروری کو ڈاکٹر معصومہ اور دیگر ڈاکٹروں کو انکوائری کے لیے پیش کیا جائے مگر نشتر ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈاکٹر معصومہ کو پیش نہ کیا اور کہا کہ وہ نشتر ہسپتال چھوڑ چکی ہے جس پر محتسب اعلیٰ پنجاب نے انہیں دوسرا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔محتسب اعلیٰ زرائع کا کہنا ہے کہ اگر تیسرا شوکاز نوٹس جاری کرنے کے باوجود نشتر ہسپتال کی انتظامیہ نے متعلقہ ڈاکٹروں کو انکوائری کیلئےپیش نہ کیا توڈاکٹروں کی گرفتاری کیلئےکیس پولیس کو دے دیا جائے گا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں