”فرمائش اورمحبت“ایک ہوگئے،میونسپل کارپوریشن عملہ کولوٹ مارکی کھلی چھوٹ - Baithak News

”فرمائش اورمحبت“ایک ہوگئے،میونسپل کارپوریشن عملہ کولوٹ مارکی کھلی چھوٹ

ملتان(سٹی رپورٹر)سابق کمشنر ملتان چوہدری اشفاق کے حکم پر کرپشن کے سنگین الزامات پر او ایس ڈی بنائے جانیوالے میونسپل اہلکار محبت خان نے موجودہ کمشنر کے آتے ہی سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن کے سب سے پرکشش عہدے پر تعیناتی کرالی۔ چیف آفیسر فرمائش علی نے کماؤپوت ہونے پر سپرنٹنڈنٹ میونسپل سروسز کے ڈبل چارج سے نواز دیا۔ شہر بھر میں تعمیر ہونیوالی کمرشل تعمیرات کی چیکنگ کا اختیار بھی حاصل کرلیا۔ تجاوزات،پارکنگ سٹینڈز،بھانوں،کمرشل تعمیرات سے 8 سے 10 لاکھ روپے تک منتھلی اکٹھی ہونے لگی۔ بااثر اہلکار محبت خان نے ماتحت اہلکاروں راؤ رفیع،منیر،جاوید انور،محمد علی اور ابراہیم کو ماہانہ فی کس 70 ہزار روپے اکٹھے کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محبت خان نے چمک کا کمال دکھا کر اپنے انچارج میونسپل آفیسر ریگولیشن آصف قریشی کو بھی شیشے میں اتار کر مکمل طور پر فری ہینڈ حاصل کرلیا ہے۔سابق کمشنر چوہدری اشفاق نے تاجر تنظیموں،عوامی حلقوں سے بھتہ خوری،سرکاری پٹرول اور گاڑیوں کے مرمتی کاموں میں وسیع پیمانے پر مالی بدعنوانیوں کی شکایات ملنے پر محبت خان کو تمام عہدوں ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا تھا مگر انکے ٹرانسفر ہونے کے بعد انہوں نے افسران کے ساتھ ڈیل کرکے دوبارہ تعیناتی کرالی ہے۔ اس حوالے سے میونسپل آفیسر ریگولیشن آصف قریشی سے جب مؤقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ محبت خان کی دوبارہ تعیناتی چیف آفیسر نے کی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں