خانیوال (بیٹھک رپورٹ)آل پاکستان فرٹیلائزرز ڈیلرز ایوسی ایشن کی کال پر ضلع بھر میں پانچویں روز بھی مکمل شٹرڈاؤن اور ہڑتال رہی کسی قسم کا کوئی کاروبار نہیں ہوا ۔اس موقع پر ڈیلروں نے کہا کہ بے جا مداخلت نے کاروبار بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔اب پنجاب بھر کے ڈیلرز اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیں گے اور ریلیاں نکالیں گے ۔ مطالبات تسلیم ہونے تک کسی قسم کا کوئی کاروبار نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر کاشتکاروں کی بڑی تعداد مختلف منڈیوں میں کھاد کے حصول کیلئے مارے مارے پھرتے رھے۔مگر دکانیں مکمل بند تھیں ۔کھاد نہ ملنے کے باعث گندم مکئی اور سبزی کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر کھاد نہ ملی تو ہم بھی احتجاج کریں گے فصلوں کی تباہی کی ذمہ دار محکمہ زراعت بھی ہے ۔

فرٹیلائزرڈیلرزکی پانچویں روزبھی شٹرڈائون ہڑتال
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں