فضل الرحمان کی جہانگیرترین سے ملاقات، تعاون طلب - Baithak News

فضل الرحمان کی جہانگیرترین سے ملاقات، تعاون طلب

خیبر پختونخوا میں طاقت کا استعمال کیا گیا، ڈی آئی خان میں سرکاری وسائل استعمال کرکے حکومت نے بھونڈی حرکت کی
نواز شریف جاتے ہوئے پوچھ کرگئے نہ واپس آتے ہوئے ہم سے مشورہ کرینگے، زرداری سے جلد ملاقات ہوگی
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحادیوں کے بعد تحفظات رکھنے والے پی ٹی آئی کے گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کر ڈالی۔ذرائع نے کو بتایا کہ ملاقات پرسوں شام لاہور میں نامعلوم مقام پر ہوئی

 

رحیم یار خان(بیٹھک نیوز)جمعیت علمائے اسلام ( جے یو ا?ئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے، حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطے تیز کردیے ہیں۔ رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوئی تو شاید
باقی صفحہ 5بقیہ نمبر 2

لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے، موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکردگی کے حامل وزرا کو اسناد سے ثابت ہوا میچ اختتام پذیر ہوا۔سربراہ جے یو ا?ئی نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہوکر گئے، صحت یاب ہوکر لوٹیں گے، نواز شریف جاتے ہوئے پوچھ کرگئے نہ واپس آتے ہوئے ہم سےمشورہ کریں گے، آصف زرداری سے جلد ملاقات ہوگی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومتی مشینری اور طاقت کا استعمال کیا گیا، ڈی آئی خان میں سرکاری وسائل استعمال کرکےحکومت نے بھونڈی حرکت کی۔فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عدم اعتماد کی تحریک لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، 172 ووٹ پورے کرنے ہیں، حکومت کی حلیف جماعتوں سے رابطوں کا آغاز ہوا ہے، ایک جرگہ بنایا جارہا ہے جو حکومت کی حلیف جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کرے گا۔سربراہ جے یو ا?ئی ف نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے لیے ہم ہوم ورک کر رہے ہیں، جیسے ہی ہوم ورک پورا ہوگا تو تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں