فوجداری مقدمات، 700 سے زائد اصلاحات زیر تجویز - Baithak News

فوجداری مقدمات، 700 سے زائد اصلاحات زیر تجویز

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں فوجداری قوانین میں اصلاحات، زیر التواءقانون سازی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو فوجداری قوانین میں اصلاحات کا ترمیمی بل کا نوٹس پیش کیا۔ وزیر قانون نے سپیکر کو اگاہ کیا کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت اسمبلی میں بل پیش کرنے کے لیے مقرر وقت کے مطابق نوٹس پیش کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مجوزہ بل 700 سے زائد ترامیم پر مشتمل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئے قوانین میں ایف آئی آر، تفتیش، چلان، الیکٹرانک شواہد سمیت خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق ترامیم شامل ہیں۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو موثر قانون سازی اور اس کے نفاذ کے ذریعہ حل کیا جا سکتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ فوجداری قوانین میں مجوزہ ترامیم جرائم کی روک تھام اور خاتمہ کےلئے اہم پیش رفت ثابت ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا بنیادی کام قانون سازی ہے جس سے عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ہدایت جاری کر دی ہیں کہ بل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اسپیکر نے کہا کہ یہ ترامیم عوامی مفاد سے وابسطہ ہے لہٰذا وہ اس سلسلے اپوزیشن سے بھی تعاون کے لیے بات کریں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں