فٹبال ورلڈ کپ کے سب سے غیر متوقع سیمی فائنل، ہم یہاں تک کیسے پہنچے؟ - Baithak News

فٹبال ورلڈ کپ کے سب سے غیر متوقع سیمی فائنل، ہم یہاں تک کیسے پہنچے؟

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں فرانس کے خلاف شکست سے انگلینڈ کا خواب ادھورا رہ گیا۔

مگر اب سیمی فائنل میں چار ٹیمیں پہنچ گئی ہیں: ارجنٹائن، کروشیا، فرانس اور مراکش۔ ہر ایک کو امید ہے کہ وہ اگلے ہفتے یہ ٹرافی اٹھائیں گے۔یہ ایسے سیمی فائنلز ہیں جن کی شاید ہی کسی نے توقع کی ہو گی مگر سیمی فائنل تک پہنچنے کی سب کی اپنی اپنی دلچسپ کہانی ہے۔
لوگوں کی کسی دوسری ٹیم سے امید ہو نہ ہو مگر ارجنٹائن اور لیونل میسی کا سیمی فائنل تک پہنچنا بہت سے لوگوں نے بھانپ لیا ہوگا۔لیکن کیا وہ پہلی بار ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھا سکیں گے، اس کے جواب کے لیے ہمیں کچھ دن انتظار کرنا ہوگا۔
میسی کا شاندار کیریئر ان کی محنت کی عکاسی کرتا ہے۔ انھوں نے 10 مرتبہ ہسپانوی لیگ کا ٹائٹل، چار چیمپیئنز لیگ، 2021 کا کوپا امریکہ اور سات بار بہترین فٹبال کھلاڑی کا اعزاز ’بیلن ڈی اور‘ جیتا ہے۔مگر اپنے وقتوں کے عظیم کھلاڑیوں، جیسے برازیل کے پیلے اور ارجنٹائن کے ڈیاگو میراڈونا، کی طرح وہ اس کھیل کا سب سے بڑا انعام تاحال نہیں جیت پائے۔
36 برس قبل میراڈونا کی قیادت میں ارجٹائن نے اپنا آخری ورلڈ کپ جیتا تھا۔ مگر 2014 میں میسی کی ٹیم فائنل میں جرمنی سے ہار گئی تھی۔چاہے میسی نے کتنے ہی اعزازات اپنے نام کیے مگر ان عظیم فٹبالرز کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے ان کا ورلڈ کپ جیتنا بے انتہا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں