فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر - Baithak News

فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق سینیٹرفیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔گزشتہ دنوں فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحیات نااہلی کو اسلام ا?باد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل فیصل واوڈا کی درخواست پر سماعت کریں ے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا ہے اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ان کا بطور سینیٹر الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔فیصل واوڈا سندھ سے تحریک انصاف کی نشست پر 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں