فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف جیت پر حیران نہ ہوں، اس سے قبل بھی زبردست اپ سیٹ ہو چکے ہیں۔ - Baithak News

فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف جیت پر حیران نہ ہوں، اس سے قبل بھی زبردست اپ سیٹ ہو چکے ہیں۔

قطر میں جاری ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دو بار کے ورلڈ کپ فاتح ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دی ہے۔
سعودی ٹیم جو دنیا میں 51ویں نمبر پر ہے، پہلے ہاف میں ہی میچ ہار جاتی، اگر ارجنٹائن کے ان تین گولوں کو آف سائیڈ قرار نہ دیا جاتا۔لیکن سعودی کھلاڑیوں نے ہاف ٹائم کے بعد 10 منٹ میں دو گول کر کے فٹ بال کی تاریخ کی بے مثال فتح حاصل کی۔
ایسے میچ ورلڈ کپ کو خاص بناتے ہیں۔ لیکن ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے چونکا دینے والے نتائج کے سامنے یہ میچ کہاں کھڑا ہے؟بی بی سی کے پریزینٹرز گیری لائنکر، ایلن شیئرر اور میکا رچرڈ نے ایسے 10 میچوں پر بات کی۔
2002 کا ورلڈ کپ جنوبی کوریا کے لیے ایک خوبصورت خواب جیسا تھا۔ ٹیم ایک کے بعد ایک میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی۔اس تسلسل میں کورین ٹیم نے ناک آؤٹ مرحلے میں اٹلی کو 2-1 سے شکست دے کر سنسنی پیدا کر دی۔
یہ ستم ظریفی ہے کہ کوریا کے آہن جانگوا اٹلی کے کلب پیروگیا کے لیے کھیلتے تھے اور گزشتہ دو سیزن میں انھیں کلب کے لیے ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔اسی کھلاڑی نے اٹلی کے خلاف اضافی وقت میں گولڈن گول کر کے جنوبی کوریا کو آخری آٹھ میں پہنچا دیا۔
اس کے گول نے گیانلوگی بفون، پاولو مالدینی اور الیسنڈرو ڈی پییرو جیسے سپر اسٹارز والی ٹیم کو دھول چٹادی۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں