فیڈرز، گرڈاسٹیشنوں کی ششماہی اور سالانہ مرمت،22فروری کو بجلی کی بندش کا شیڈول

  • Home
  • ملتان
  • فیڈرز، گرڈاسٹیشنوں کی ششماہی اور سالانہ مرمت،22فروری کو بجلی کی بندش کا شیڈول

ملتان(خبرنگار خصوصی) میپکوترجمان کے مطابق کریش مینٹی نینس پروگرام، فیڈرز، گرڈاسٹیشنوں کی ششماہی اور سالانہ مرمت اورضروری دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی 22 فروری 2022 کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔ صارفین بجلی کی بندش کے درج ذیل شیڈول کے بارے میں معلومات لینے اور آگاہی کے میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pkدیکھ سکتے ہیں۔اس بندش سے ملتان سرکل کے11KVملتان روڈ، خان پور، ڈوگر، پیر صادق شاہ،مخدوم رشید، ایس ٹی ایم، بدھلہ سنت، ممتاز آئل ملز، علامہ اقبال،قائد اعظم اورپیر فخرعلی فیڈرز سے نو بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک،11KVپیر اسماعیل، اولڈ لاڑ، اے اینڈ بی، نشاط ملز، ریڈیو پاکستان اور نیو لاڑ فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک،وہاڑی سرکل کے 11KVلیاقت شہید، چک182/EB، حاجی شیر،سبحان شاہ،طفیل شہید، لاہور روڈ،سٹی4، شاہ فیصل، گگو، مجاہد کالونی،حمید شہید، دانا ابراہیم، کریسنٹ،ماچھی وال،سٹی سیکنڈ، نور شاہ، چک37/WBنیو، ڈیفنس ویواورشتاب گڑھ فیڈر ز سے دس بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک،11KVسٹی، لڈن، سٹی بورے والہ، سیٹلائٹ ٹان،عظیم آباد،ایم کالونی،حاجی شیر، میلسی فرسٹ اور سردارپورجھنڈیر فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?