قطر میں کنٹینرز سے تعمیر ہونے والا سٹیڈیم کہاں گیا؟ - Baithak News

قطر میں کنٹینرز سے تعمیر ہونے والا سٹیڈیم کہاں گیا؟

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے قطر میں بنائے جانے والے عارضی سٹیڈیم 974 میں دو ہفتوں میں سات میچز ہوئے اور اب ورلڈ کپ کے اس پہلے عارضی سٹیڈیم کو جلد ہی ختم کر دیا جائے گا۔

اس سٹیڈیم کا نام سٹیڈیم 974 قطر کے بین الاقوامی ڈائلنگ کوڈ اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز کی تعداد کی مناسبت پر رکھا گیا۔ یہ فٹبال کے عالمی ٹورنامنٹ کے لیے بنائے گئے سات میدانوں میں سے ایک تھا۔
سٹیڈیم 974 کے سٹیل کے پورے ڈھانچے کو کسی دوسرے ورلڈ کپ یا کھیلوں کے بڑے ایونٹ کے لیے اسی سائز کے مقام یا کئی چھوٹی سہولیات کے طور پر دوبارہ تیار کیا جا سکتا ہے۔
قطر نے پہلے کاربن نیوٹرل ورلڈ کپ کی فراہمی کے اپنے عہد کے ایک حصے کے طور پر سٹیڈیم کو اپنی ’پائیداری کا روشن مینار‘ قرار دیا۔
سات نئے سٹیڈیم کے ساتھ ساتھ قطر میں ایک نیا ہوائی اڈہ، میٹرو سسٹم، سڑکیں اور تقریباً 100 نئے ہوٹل تعمیر ہوئے ہیں لیکن اس نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں کام کرنے والے دسیوں ہزار تارکین وطن کارکنوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا، اس پر قطر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سٹیڈیم 974 کو آنے والے دنوں میں فیشن شو اور کانسرٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ قطر 2022 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے ’مکمل طور پر ختم کرنے اور دوبارہ تیار کرنے کے لیے کوئی قطعی ٹائم لائن‘ ابھی طے نہیں کی گئی۔تو سٹیڈیم 974 پروجیکٹ کتنا پائیدار ہے اور سٹیڈیم کو کہاں اور کب دوبارہ استعمال کیا جائے گا؟

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں