قندیل قتل کیس ،وسیم کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری - Baithak News

قندیل قتل کیس ،وسیم کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

ملتان (سپیشل رپورٹر )ہائی کورٹ ملتان بنچ نے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتلِ کیس میںاسکے بھائی ملزم محمد وسیم کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جسٹس ہائی کورٹ ملتان بنچ سہیل ناصر نے تحریر کیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ قندیل بلوچ قتلِ کیس میں فساد فی الارض کی دفعہ 311 کا اطلاق نہیں ہوتا اورعمر قید کے ملزم محمد وسیم کو راضی نامہ کی بنیاد پر بری کیا گیا، راضی نامے کا بیان حلفی 14 فروری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے علاقہ مجسٹریٹ ملتان کے روبرو ملزم وسیم کے اقبالی بیان کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاضل مجسٹریٹ نے بعض قانونی نکات کو مدنظر نہیں رکھا۔ اور اعترافی بیان قلمبند کرتے ہوئے کئی قانونی غلطیاں کیں، جبکہ مقدمہ میں گواہ بھی منحرف ہو گئے تھے۔ سال 2019 میں مدعی مقدمہ نے راضی نامے اور ملزم کو معاف کرنے کی درخواست دی جو خارج کردی گئی، جبکہ پراسکیوشن قتل کو غیرت کے نام پر قتل ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ دریں اثناءپراسکیوشن کمیٹی کیس کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیکر اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرےگا۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملتان آفس کے ترجمان کے مطابق کیس کے فیصلے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے،اسکے بعدہی بتایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں