قومی محفل شبینہ میں شرکت کے خواہشمند قراءاور حفاظ کے انتخاب کیلئے سالانہ مقابلہ حفظ قرآن کا شیڈول جاری - Baithak News

قومی محفل شبینہ میں شرکت کے خواہشمند قراءاور حفاظ کے انتخاب کیلئے سالانہ مقابلہ حفظ قرآن کا شیڈول جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر )قومی محفل شبینہ میں شرکت کے خواہشمند قراءاور حفاظ کے انتخاب کیلئے سالانہ مقابلہ حفظ قرآن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ زونل خطیب اوقاف ملتان کے دفتر سے جاری مراسلے کے مطابق ملتان، لودھراں اور خانیوال کے اضلاع میں حفظ قرآن کے مقابلے منعقد ہونگے۔ ملتان میں جامع مسجد ملحقہ دربار حضرت بہاءالدین زکریا، لودھراں میں جامع مسجد نالے والے اور خانیوال میں جامع مسجد رحمانیہ اللہ داد ٹرسٹ جہانیاں میں 24فروری بروز جمعرات 9 بجے صبح حفظ اور قرات کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ مقابلے میں شرکت کے خواہشمند کےلئے ضروری ہے کہ حافظ قرآن ہو، قرآن مجید کا ترجمہ بامحاروہ جانتا ہو، حدر میں پڑھ سکتا ہو اور جسمانی طور پر فٹ ہو۔تمام امیدوار قومی شناختی کارڈ کی نقل کی تین کاپیاں اور پاسپورٹ سائز کی تین تصاویر ہمراہ لائیں۔ ایسے امیدوار جو قبل ازیں مقابلے میں پانچ مرتبہ شرکت کر چکے ہیں۔ وہ مقابلے کے اہل نہیں ہوں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں