قومی ایئر لائن پی آئی اے نے باکو کےلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا - Baithak News

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے باکو کےلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)قوی ایئر لائن پی آئی اے نے باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت اور تجارتی مرکز باکو کے لیے پروازیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے، ایئر لائن ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائے گی۔پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ایک پرواز کراچی سے اور دوسری لاہور سے چلائی جائے گی۔پی آئی اے کی پہلی بروز بدھ 16 مارچ 2022 ءکو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوگی جبکہ دوسری علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 19 مارچ 2022 ءکو روانہ ہوگی۔یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتی ہیں، باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلیٰ درجہ حاصل ہے، مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کر سکیں گے۔سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی۔سی ای او ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ایئر لائن کی مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں