ق لیگ حکومتی غلطیوں کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں - Baithak News

ق لیگ حکومتی غلطیوں کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں

ملتان (وقائع نگار ) مسلم لیگ (قائداعظم) ملتان کے ضلعی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا ہے کہ سیاست ڈے ٹو ڈے بزنس ہے اور کوئی بھی سیاسی جماعت رائے عامہ کو نظر انداز نہیں کرسکتی، چوہدری برادران سمیت ق لیگ حکمران جماعت کی غلطیوں کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔ مسلم لیگ ماضی کی طرح اپنے آئندہ فیصلے عوامی منشا کے مطابق کرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں
مذاکرات اور ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا اسی لیے حالیہ دنوں میں سیاسی قائدین نے چوہدری برادران سے ملاقات کی۔ تاہم مسلم لیگ اپنا ہر فیصلہ مشاورت سے ملکی مفاد میں کرے گی۔ انہوں نے مہنگائی پر عوامی مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس کے باعث عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی دشوار ہوگیا ہے انہوں نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ مسلم لیگ قائد اعظم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی تاکہ گراس روٹ لیول پر عوام کی خدمت کی جا سکے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں