لانگ مارچ انقلاب کی طرف پیشرفت ہے : شازیہ مری - Baithak News

لانگ مارچ انقلاب کی طرف پیشرفت ہے : شازیہ مری

ملتان(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی و مرکزی سیکرٹری انفارمیشن شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ انقلاب کی طرف پیشرفت ہے سلیکٹیڈ حکومت عوام کا اعتماد کھوبیٹھی اور جلد ہی اسمبلیوں کا اعتماد بھی کھو دے گی،عوامی مارچ 27مارچ سے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار سے شروع ہو گا جو10 دن میں براستہ ملتان، لاہور سے اسلام آباد پہنچے گا۔لانگ مارچ کاجگہ جگہ فقید المثال استقبال کیاجائےگا۔اب عوام کا ایک ہی نعرہ گوعمران گو ہے پاکستان کی سیاست میں مداخلت بدقسمتی ہے اور ہم غیر سیاسی مداخلت نہیں چاہتے ملاقاتیں سیاسی عمل ہیں اور آج مخالفت کرنے والے بھی آصف علی زرداری کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہیں ان ملاقاتوں کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے پاکستان کا ہر شہری انڈائریکٹ دو لاکھ کے بوجھ تلے دب کر رہ گیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا جس میں پارٹی رہنمانواب زادہ افتخار احمد، خواجہ رضوان عالم، نوید عامر جیوا، ایم سلیم راجہ، شازیہ عابد،را ساجد علی، چوہدری محمد یسین، راضیہ رفیق سمیت دیگر بھی موجود تھے دریں اثنا پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سیکریٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ، ملک اللہ بخش بھٹہ، ممتاز نعیم نے شازیہ عطا مری کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور اس موقع پر جیالے کارکنوں کی پارٹی خدمات کو سراہا شازیہ عطا مری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے اراکین مسائل کا شکار ہیں اور آج وہ بتائیں کہ کس بنیاد پر وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کے عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پیپلز پارٹی حکو مت میں نہیں لیکن بطور سیاسی جماعت بائیس کروڑ سے زائد غریب قوم کی فکر کی وجہ سے آخر کار ساڑھے تین سال کے بعد باہر نکلنے پر مجبور ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو گرانے کے لیے ہمیں کسی اور کا نہیں بلکہ عوام کا اشارہ ملا ہے غریب عوام مہنگائی بیروز گاری سے تنگ آ چکی ہے، عمران خان عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکا ہے سرائیکی وسیب کے لئے حکومت صرف زبانی دعوں تک محدود ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کے خطاب میں صوبے کے قیام کے تعاون کی تھی اور آج بھی تیار ہے سلیکٹڈڈ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے حکومت کو گرانے کے لیے اپوزیشن متفق ہے ہمیں اقتدار کی نہیں جمہوریت کی بھوک ہے لانگ مارچ کے ساتھ ساتھ ہی عدم اعتماد کی تحریک مضبوط ہو گی اور 27فروری کا لانگ مارچ جیسے جیسے اسلام آباد کی طرف بڑھے عوام کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کا اعتماد کھو چکے ہوں گے انہوں نے کہا کہ آج ملک کا کسان بدحالی کا شکار ہے یوریا اور ڈی اے پی کھاد نایاب ہے، عمران خان عوام کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں بہت جلد پارلیمنٹ کا اعتماد بھی کھو دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عمران کہتا تھا میں چیخیں نکلواں گا وہ واقع عوام کی چیخیں نکال رہا ہے، آج عمران خان کے وزرا اپنے حلقے میں جانے سے کتراتے ہیں، ہم نے ایسی حکومتوں کو ٹھوکر ماری ہے جو آمریت کی باقیات ہوتی ہیں، مشرف ہماری زندگیوں سے کھیلتا رہا، پاکستان پیپلز پارٹی نے سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور وہاں کے حالات بہتر ہوئے اور روز مرہ زندگی بحال ہوئی، ہماری اسمبلی میں کہی جانے والی باتوں کو ہوا میں اڑا دیا جاتا ہے, پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جنہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کی بات کی اور اس کو آگے لیکر چلے، جنوبی پنجاب کی عوام کو انکے حقوق ملنے چاہییں، 27 فروری کو پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ مزار قائد سے شروع ہوگا اور اسلام آباد ختم ہوگا، عوامی تکالیف کو سامنے رکھتے ہوئے یہ عوامی مارچ رکھا گیا آمریت کا لبادہ اوڑھے ہوئے اس حکومت کی ہمارے سامنے کوئی اہمیت نہیں، پاکستان کی عوام کو دیوار سے لگایا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، اب صرف اس وقت کا انتظار ہے جب یہ پارلیمنٹ کا اعتماد بھی کھو دیں، لانگ مارچ کیساتھ ساتھ عدم اعتماد کی تحریک کو بھی مظبوط کیا جائے گا، صحافی عامر متین کے قاتلوں کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں ایک ایسی عمل ہے،اچھی نتائج آنے کے امید ہے، محسن بیگ کو جھوٹی الزامات لگا کا اتھا کر لیجانا قابل مزمت ہے، میڈیا کو والے کالے قوانین کے نیچے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملکی سیاست میں غیر سیاسی لوگوں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، یہ حکومت عوامی نہیں آر ٹی ایس کی حکومت ہے، دس روز کا لانگ مارچ آسان نہیں کٹھن مرحلہ ہے، عمران خان کو اگر ہٹانا ہے آئینی جمہوریہ عمل سے سے ہٹانا ہوگا، عمران خان کو سیاست کی تو اے بی سی بھی نہیں آتی، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے لوگوں کو بیروزگار کردیا، اج ہم کرپشن میں ترقی کر گئے حکومتی ٹولا سندھ میں کس کے خلاف مارچ کرنا چاہتی ہے علاوہ ازیں شازیہ عطا مری نے ملتان پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں