لانگ مارچ میں1روزہ گیا خانیوال میں جیالوں کی دھڑے بندی برقرار - Baithak News

لانگ مارچ میں1روزہ گیا خانیوال میں جیالوں کی دھڑے بندی برقرار

خانیوال(محمد ثاقب آرائیں)پی پی پی کالانگ مارچ ،خانیوال میں جیالوں میں دھڑے بندی بدستور برقرارہے، پی پی پی جنوبی پنجاب کی طرف سے اعلان کردہ ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کئی گروپوں میں تقسیم ، الگ الگ اجلاسوں کا انعقاد، آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینئرحیدر زمان قریشی کی عدم دلچسپی برقرار ،پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے شروع ہونے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے لیکن ضلع خانیوال میں پی پی پی کے کارکنان کے درمیان لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی متحدہ حکمت عملی اور پروگرام تا حال ترتیب نہیں دیا جاسکا ہے۔ضلع خانیوال کی تنظمیںپی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے گزشتہ ماہ جنوری میں ختم کردی تھیں جسکے سبب پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے 27فروری کو کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کا خانیوال میں استقبال کرنے کے لئے 33رکنی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا جس کے کنوینئر میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈرحیدر زمان قریشی کو مقرر کیا گیا تھا۔پی پی پی میاں چنوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرزمان قریشی کافی عرصے سے حلقے سے غائب ہیں اور نہ وہ حلقے میں ووٹر سپورٹر اور کارکنان کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں اور نوٹیفیکشن جاری ہونے کے بعد بھی ان کا کارکنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے جبکہ دوسری جانب تحصیل کبیروالہ میں پی پی پی کے سابق ٹکٹ ہولڈر مرحوم اعجاز خان کی وفات کے بعد کبیروالہ سٹی پی پی پی کے کارکن اس بات پہ سخت نالاں ہیں کہ پی پی پی کی مرکزی اور صوبائی قیادت میں سوائے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم کے علاوہ کوئی عہدے دار اعجاز خان کے گھر تعزیت کے لیے نہیں گیا۔ پی پی پی ضلع خانیوال کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری قاسم رضا تھہیم جن کا تعلق تحصیل کبیروالہ سے ہے وہ اور پی پی پی کے سابق ضلعی صدر مظہر خان چوہان جن کا تعلق تحصیل میاں چنوں سے ہے اور سابق ضلعی سینئر نائب صدر ہمایوں خان ، سابق سٹی صدر خانیوال پی پی پی اکرام عابد اپنے عہدوں سے ہٹائے جانے پرلا تعلق ہوکر بیٹھے ہیںجبکہ پی پی پی ورکرز اتحاد ضلع خانیوال اور پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈرمیر واثق ترمذی نے پی پی پی جنوبی پنجاب کی اعلان کردہ آرگنائزنگ کمیٹی سے ہٹ کر دو اگ الگ آرگنائزنگ کمیٹیاں بنالی ہیں۔گزشتہ روز پی پی پی ورکرز اتحاد ضلع خانیوال کی اعلان کردہ آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس پیپلز ورکرز سیکرٹریٹ لکڑمنڈی میں زیرصدارت رانا خالد ایڈوکیٹ ہوا جس میں عوامی لانگ مارچ کے خانیوال پہنچنے پہ استقبال کی حکمت عملی بنانے پر غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس میں پی ایل ایف ورکرز اتحاد کے صدر مہر مظہر رخسار سیال ایڈوکیٹ، سابق سٹی جنرل سیکرٹری محمد اعظم خان، محمد یونس، پی پی پی ورکرز اتحاد سٹی خانیوال کے جنرل سیکرٹری را رفیق ساجد ، ملک ظفر ، محمد عامر،سید مشتاق حسین گیلانی ایڈوکیٹ، ملک شوکت اعوان،مدثرحسینی، ملک طارق حسن کھوکھر ایڈوکیٹ اور محمد اقبال پہوڑ و دیگر نے شرکت کی،دریں اثنا پی پی پی کے حلقہ پی پی206خانیوال سے ٹکٹ ہولڈرمیر واثق سرجیس ترمذی کے بیٹے پی وائی سٹی خانیوال کے سابق صدر تقی ترمذی کیجانب سے جاری پریس ریلیز کےمطابق میر ہاس کامران کالونی میں واثق سرجیس ترمذی آج بروزجمعہ صبح 10 بجے پی پی پی کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی خانیوال برائے استقبال لانگ مارچ آج صبح دس بجے بلایا گیا ہے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں