لانگ مارچ کامیاب کیلئے بھر پور مہم شروع کر دی - Baithak News

لانگ مارچ کامیاب کیلئے بھر پور مہم شروع کر دی

ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ٹکٹ ہولڈر پی پی 213حاجی شاہد رضا صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹر ولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور آئے روز بجلی بلوں میںاضافہ کی وجہ سے اشیائے خوردنوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسان موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہیں کسان کو فصل تیار کرنے کے لئے کھاد بھی دسیتاب نہیں ہے حکومت کے جانے کا وقت ٹھہر گیا ہے پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو زررداری اور شریک چیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میںتاریخی لانگ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ،انھوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کی کامیابی کے لئے اپنے حلقے میں بھرپور مہم شروع کر دی ہے اس حوالے سے عوام کو آگاہی کے لئے یونین کونسل کی سطح پر پمفلٹ بھی تقسیم کر رہے ہیں عوام لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے لئے پرجوش ہیں انشااللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم منتخب ہو کر پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں