لاہور میں مسیحی نوجوان کے قتل کا مقدمہ 9 نامزد اور 200 نامعلوم افراد کیخلاف درج - Baithak News

لاہور میں مسیحی نوجوان کے قتل کا مقدمہ 9 نامزد اور 200 نامعلوم افراد کیخلاف درج

لاہور( نیوز ڈیسک)لاہور کے فیکٹری ایریا میں مسیحی نوجوان کے قتل کا مقدمہ 9 نامزد اور 200 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔پولیس
کے مطابق مقدمہ مقتول کےچچا کی مدعیت میں 9 نامزد اور 200 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا ہے، مقدمہ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان میں سے ایک نے پرویز مسیح کے سرپر اینٹ مار کر قتل کیا، ملزمان کا سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو سے پتہ چلایا گیا، جیو فینسنگ سے 300 کے قریب موبائل نمبرٹریس کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق 20 افرادکو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔واقعہ گزشتہ روز ویڈیوگیمزپر جھگڑے کے باعث دوگروپوں کے درمیان پیش آیا تھا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں