لنگر سرائے: پولیس چوکی کی اراضی پر بھی قبضہ - Baithak News

لنگر سرائے: پولیس چوکی کی اراضی پر بھی قبضہ

لنگر سرائے:پولیس چوکی کی اراضی پر بھی قبضہ، عومظفرگڑھ (بیٹھک رپورٹ) مظفرگڑھ کے علاقہ لنگرسرا ئے میں پولیس چوکی کی اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ صدر مظفرگڑھ کی چوکی کا ملکیتی رقبہ تقریباً 5 بیگھے ہے۔ یہاں سابقہ پولیس ہوا کرتی تھی جس کی بلڈنگ ابھی بھی موجود ہے۔ موضع لنگرسرائے کے رہائشی اشرف عرف شرفو ولد نظام دین نے بلڈنگ اور رقبہ ملکیتی چوکی لنگر سرائے تھانہ صدر مظفر گڑھ پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔اگر سابقہ چوکی دوبارہ بحال کر دی جائے تو علاقے میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ جس کی حدود میں موضع لنگر سرائے، موضع پکہ سندیلہ، موضع لوہانچ جھابڑھ، موضع جڑھ و دیگر مواضعات شامل ہیں۔ اسی علاقے میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔جس کا مقدمہ نمبر 111/22 تھانہ صدر  مظفرگڑھ میں درج ہے جس کے ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔ ڈی پی او مظفرگڑھ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے 2پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی موضع پکہ سندیلہ میں لگا دی ہے۔ اہل علاقہ کی طرف سے اپیل ہے کہ سابقہ چوکی لنگر سرائے کا ملکیتی رقبہ اور بلڈنگ کا قبضہ واپس کروا کر دوبارہ چوکی لنگر سرائے بحال کی جائے تا کہ علاقے جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں