لیاقت علی چٹھہ کا الغازی ٹریکٹر فیکٹری کا دورہ ٹریکٹر کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا - Baithak News

لیاقت علی چٹھہ کا الغازی ٹریکٹر فیکٹری کا دورہ ٹریکٹر کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا

ڈیرہ غازی خان (بیٹھک رپورٹ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے الغازی ٹریکٹر فیکٹری کا دورہ کیا اور ٹریکٹر کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا۔کمپنی سی ای او ملک احتشام نے بریفنگ دی اور پلانٹ کا دورہ کرایا۔کمشنر نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت فیکٹری کے لان میں پودا بھی لگایاکمشنر نے مینو فیکچرنگ پلانٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔کمشنر کو بتایا گیا کہ آٹومیٹک پلانٹ پر سات منٹ سے بھی کم وقت میں ایک ٹریکٹر تیار ہوتا ہے الغاری ٹریکٹر فیکٹری روزانہ کی بنیاد پر 107 کے قریب ٹریکٹر بنا رہی ہے. کمشنر لیاقت علی چھٹہ نے کہا کہ روزگار کی فراہمی کیلئے الغازی فیکٹری فعال کردار ادا کررہی ہے۔ڈیرہ غازی خان شہر کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے کمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے.اسطرح کے اداروں کو سپورٹ کیا جائے تاکہ نیشنل اکانومی میں یہ اپنا شیئر ڈالیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں