لیہ:شجر کاری مہم کا آغاز،ڈپٹی کمشنر نے پودا لگاکر افتتاح کیا - Baithak News

لیہ:شجر کاری مہم کا آغاز،ڈپٹی کمشنر نے پودا لگاکر افتتاح کیا

لیہ(بیٹھک رپورٹ)ضلع لیہ میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغازکردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شوگر ملز کالونی اورگورنمنٹ بوائز ماڈل ہائیرسکینڈری سکول لیہ میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر اسد عمران،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد ارشد ،ڈی ای او توکل حسین، ہیڈ مسٹریس غزالہ ممتاز ،پرنسپل فاروق علوی،طلباو طالبات موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ طلبہ ہی ہمارا مستقبل ہیںجو شجر کاری مہم میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طالبات،گرلز گائیڈ تنظیم اور بوائز سکاو¿ٹس اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ضلع میں 14 لاکھ 27 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیںہر محکمہ اپنے ٹارگٹ کو پورا کرنے اور پودوں کی آبیاری کا ذمہ دار ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے مزیدکہاکہ طلبہ اپنے بہن بھائیوں کو بھی اس مہم کے لئے ترغیب دیںضلع کو صوبہ بھر میں گرین ضلع کا اعزاز دلوانا میرا خواب ہے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے سب کو مل کر شجر کاری مہم میں حصہ لینا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے شجر کاری مہم کی کامیابی کے لئے بچوں سے دعا کروائی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین نے کہاہے کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران 30جون تک ضلع لیہ میں 14لاکھ 27ہزارپودے لگائے جائیں گے ۔مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام محکمے اپنے اہداف کو پورا کریں۔
لیہ کو صوبہ بھر میں گرین ضلع شمارکرنا میرا خواب ہے ۔انہوں نے یہ بات کمیٹی روم میں موسم بہار شجرکاری مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال، ڈویژنل فاریسٹ آفیسراسدعمران شیرازی ،سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،سی ای او صحت ڈاکٹرامیرعبداللہ سامٹیہ،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمدارشد،ڈی ایس پی محمدشاہد،ڈپٹی ڈائریکٹرواٹرمینجمنٹ مہرریاض کلاسرہ اور متعلقہ افسران موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع لیہ ایک زرخیز خطہ ہے اور اس میں موسم کی موافقت سے ہی پودے لگائے جائیں ۔انہو ں نے کہاکہ محکمہ جنگلات تمام سرکاری اور نجی نرسریوں کا ڈیٹامرتب کرے اور صحت مندپودے شجرکاری میں فراہم کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ تمام محکمے لگاے جانے والے پودوں کی آبیاری کے ذمہ دارہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سکولوں ،اسپتالوں ،ویٹرنری ڈسپنسریوں ،چیک پوسٹوںکے اطراف میں شجرکاری پرخصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو بھی اس مہم میں شامل کیاجائے او رباغات کی صورت میں اس مہم کو کامیاب بنایاجائے جس سے ضلع کی معاشی صورتحال بھی بہترہو۔اجلاس میں بتایاگیا کہ آج سے شروع ہونے والی موسم بہار کی کی شجرکاری مہم 30جون تک جاری رہے گی جس کے دوران سرکاری جنگلات میں 5لاکھ 14ہزار ،مختلف محکموں کے دفاتر میں 3لاکھ 3ہزار،کاشتکار5لاکھ،جبکہ دفاعی ادارے ایک لاکھ 10ہزار پودے لگائیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں