
لیہ ( بیٹھک رپورٹ ) وزیراعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلہ میں ضلع لیہ میں ڈیرہ غازیخان آرٹ کونسل کی جانب سے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ جات کا انعقاد پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرمحمد شہباز حسین تھے۔اسسٹنٹ کمشنر شزا رحمان ،ڈائریکٹرآرٹس کونسل ڈی جی خان ڈویڑن سلیم قیصر،ڈپٹی ڈائریکٹر محمدطفیل ،پرنسپل ڈاکٹرسجاد حسین ،اساتذہ کرام،میڈیا نمائندگان اور طلبہ و طالبات کی کثیرتعداد موجود تھی۔مقابلے میںاسسٹنٹ پروفیسر امین اللہ قاضی نے فوکل پرسن کی خدمات انجام دیں۔وزیراعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 16 سے 40 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان گائیکی،دستکاری،افسانہ نگاری ،مصوری، لوک رقص اورتھیڑکے مابین مقابلے ہوئے۔ان مقابلہ جات میں سولہ سے چالیس برس کے جوانوں اور طلبہ وطالبات نے بھر پور حصہ لیا۔مقابلہ کرافٹ کے ججزڈاکٹرجرات عباس ،محمدخالدمحمودکے متفقہ فیصلے کے مطابق انیقہ صالحہ نے پہلی،مریم بی بی نے دوسری اوروریشہ نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فوک ڈانس کے ججزراشدمحمد،یامین راہو ل بلوچ،عدیل ریحان کے مطابق ارشاد حسین کے گروپ نے پہلی،کاشف علی نے دوسری،علی حسین کے گروپ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔افسانہ نگاری کے ججزڈاکٹرگل عباس اعوان،ریاض حسین راہی،غلام یاسین بھٹی کے متفقہ فیصلے کے مطابق ملائکہ اقبال نے پہلی،آمنہ روشنی نے دوسری اور شمسہ رانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فن گائیکی کے ججزضیائ الحسنین ،یامین بلوچ ،قاضی ظفر اقبال مطابق تصور حسین نے پہلی،محمدارشد نے دوسری اور حسین عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔فائن آرٹس کے ججزامین اللہ قاضی،طاہرحسین ،کمال گل کے مطابق ایمان زہرا نے پہلی،سعدیہ سرور نے دوسری،مہوش فرید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تھیٹر کے مقابلوں کے ججزمنظرعباس ،طاہرمسعود مہار ،اشفاق احم کے فیصلے کے مطابق اصغر تابش نے پہلی ،منتظر مہدی نے دوسری ،محمدحسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب میں علاقائی جھومر پیش کیاگیاجس میں ڈپٹی کمشنر نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنرمحمدشہباز حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بہترین کاوش ہے جس کا مقصد پنجاب میں روایتی فن و ثقافت کو فروع دینا ہے اور ساتھ ہی پنجاب کے ٹیلنٹ کو سامنے لاناہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جوان پنجاب لیول پر ان مقابلہ جات میں پہنچ کر مزیدپوزیشن لائیں گے۔انہوںنے اس موقع پرمقابلہ میں حصہ لینے والے سپیشل بچوں کو خصوصی طورمبارک دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں گائیکی،دستکاری،افسانہ نگاری اور مصوری کی کیٹیگریز میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لئے بالترتیب 20 ہزارروپے،15ہزار روپے ہزارروپے اور 10ہزار روپے کا جبکہ لوک رقص اور تھیٹر کی کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیئے 40 ہزارر روپے،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیئے 35 ،ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیئے 30ہزار روپے کا اعلان کیا گیا جبکہ شرکت کرنے والے تمام نوجوانوں کو شرکت کے سرٹیفیکیٹس بھی دیئے گئے۔
Leave a Comment