مئیرشپ: شاہ محمود کی بیٹے اور عا مر ڈ و گر کی بھائی کیلئے لا بنگ؛ چوہدری زولفقار صنعتکاروں کے امیدوار - Baithak News

مئیرشپ: شاہ محمود کی بیٹے اور عا مر ڈ و گر کی بھائی کیلئے لا بنگ؛ چوہدری زولفقار صنعتکاروں کے امیدوار

ملتان(ملک اعظم) بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی مئیر ملتان کے سیاسی سرگرمیوں نے زور پکڑ لیا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
نے اپنے اپنے بیٹے زین قریشی کے لئے لابنگ شروع کر رکھی وزیر مملکت عامر ڈوگر نے اپنے بھائی کے لئے لابنگ کرتے ہوئے عوامی نمائندوں کا گروپ بنانا شروع کر دیا۔مئیر ملتان کےلئے صنعتکاروں کے گروپ نے بھی چوہدری ذوالفقار انجم کی شکل شکل میں اپنی انٹری دےدی ہے ۔معلوم ہوا گورنر پنجاب چوہدری سرور نے حالیہ دور ملتان کے دوران معروف صنعتکارمیاں فیصل مختیار کے گھر ایک بیٹھک لگائی اس ملاقات میں ملتان کے بڑے صنعت کار بھی موجود تھے اس موقع پرگورنر پنجاب چوہدری سرور نے سابق ناظم ملتان میاں فیصل مختیار کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کی آفر کی اور مئیر ملتان کی نشست پر الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا سابق ناظم ملتان میاں فیصل مختارنے فوری طور پر اس محفل میں موجود چوہدری ذوالفقار انجم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گورنر پنجاب کو کہا یہ مناسب ترین امیدوار ہیں جس پر چوہدری ذوالفقار انجم نے گورنر پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میاں فیصل مختیار میرا ساتھ دیں تو وہ مئیر ملتان کے الیکشن کے تیار ہیں ایک طرف تو گورنر پنجاب لابنگ کر رہے ہیں دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے بیٹے زین قریشی کے لئے لابنگ شروع کر رکھی ہے اس سلسلے میں انھوں نے سیاسی نمائندوں سے ملاقاتیں شروع کر رکھیں ہیں جبکہ لوکل باڈی الیکشن کے لئے گروپوں بھی بنانے شروع کر رکھے دوسری جانب سے وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر بھی اپنے بھائی کو مئیر ملتان کے عہدے پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں انھوں نے بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنے بھائی کے لئے لابنگ شروع کر رکھی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں