ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہر شخص پودا لگائے :ڈپٹی کمشنربہاولپور - Baithak News

ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہر شخص پودا لگائے :ڈپٹی کمشنربہاولپور

بہاول پور(بیٹھک رپورٹ)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ورلڈ سکاؤٹس ڈے کے موقع پر 65 آرڈی لال سوہانرا میں پودا لگایا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے بوائز سکاؤٹس، اسسٹنٹ کمشنر صدر بہاول پور محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر یزمان مجاہد عباس، کنزرویٹر آف فاریسٹ گوہر مشتاق، ڈی ایف او لال سوہانرا فضل الرحمن شاہ، اساتذہ اور متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف موجودتھا۔ ورلڈ سکاؤٹس ڈے کے موقع پر سکاؤٹس اور دیگر افراد نے مشترکہ شجرکاری کے دوران 65آرڈی لال سوہانرہ کے37 ایکڑ رقبہ پر ایک دن میں 26000 پودے لگائے جن میں شیشم، ارجن، کیکر، جامن اور پودوں کی دیگراقسام شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہر شخص پودا لگائے اور جنگلات میں اضافہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت بھی کی جائے اور باقاعدگی سے آبیاری کی جائے۔ انہوں نے ورلڈ سکاو¿ٹس ڈے کے موقع پر بوائز سکاؤس کی شجرکاری مہم میں بھرپور شمولیت پرمسرت کا اظہار کیا۔ کنزرویٹر آف فارسٹ گوہر مشتاق نے بتایا کہ سال2021-22کے دوران ڈویڑن بھر میں 82 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا جن میں سے اب تک50فیصد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بقایا پودے جلد لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہار شجر کاری مہم میں معاشرہ کے تمام افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک میں جنگلات میں اضافہ کر کے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں