مادری زبان رابطے کاآسان ذریعہ: - Baithak News

مادری زبان رابطے کاآسان ذریعہ:

ڈیرہ غازیخان( بیٹھک سپیشل رپورٹ) مادری زبان رابطے کا آسان ذریعہ ہے۔ بلکہ، یہ وہ آواز ہے جس کے ساتھ ہمارے آباؤ اجداد نے ہم سے بات کی اور ہمارے بچوں نے ہمارے اردگرد کی دنیا کی ترجمانی کی۔ آج ہم مادری زبان کا عالمی دن مناتے ہیں تاکہ اس قیمتی انسانی ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے۔ یوم مادری زبان کے لیے یونیسکو کا نصب العین تعلیم اور معاشرے میں کثیر لسانی کو شامل کرنا، مادری زبان کی تعلیم پر مبنی بین الثقافتی تفہیم اور کثیر ثقافتی ممالک کے درمیان بات چیت میں اس کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔دنیا بھر میں اب بہت سی زبانیں معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں، ہم ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں لوگ اپنی زبان کو آنے والی نسلوں تک پہنچائیں اور سب کے لیے ایک بہتر معاشرہ تشکیل دیں۔ پاکستان میں سرکاری اعدادوشمار شمار کے مطابق 74زبانیں بولی جاتی ہیں جن 14زبانوں کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔ سرائیکی پاکستان کی واحد زبان ہے جس کے بولنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ۔ پاکستان کی سرکاری زبان اردو اور دفتری امور کے لیے اس زبان کا استعمال دس فیصد سے بھی کم ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں