مارچ کی کامیابی عوام کی کامیابی ہوگی: موسیٰ گیلانی - Baithak News

مارچ کی کامیابی عوام کی کامیابی ہوگی: موسیٰ گیلانی

ملتان (سٹی رپورٹر) یونین کونسل نمبر 54 پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شیخ طارق کی جانب سے علی موسیٰ گیلانی اور رانا سجاد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا 27 فروری سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں عوام جوق درجوق شرکت کرے اور اس مارچ کو کامیاب بنائے، اس مارچ کی کامیابی عوام کی کامیابی ہو گی، اس وقت عوام ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتی ہے اور ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 3 مارچ کو عوام بہاول پور بائی پاس پر پوری قوت سے شرکت کریں تاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت جلد ختم ہو اور 8 مارچ کا دن اس ملک میں خوشیوں کا دن ہوگا اور وزیراعظم کا آخری دن ہوگا۔ اس موقع پر رانا سجاد نے کہا ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی کیونکہ اس وقت عوام مہنگائی سے ستائی ہوئی ہے غریب آدمی کو ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔ ہم نے ملتان میں بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کرنا ہے اور ان کو یاد رہے کہ بہاول پور بائی پاس جیسا استقبال کسی شہر میں نہیں ہوا ہوگا، عوام اپنی مصروفیات سے وقت نکالے اور اپنے کل کے لئے سوچے اور گھروں سے نکلے، بہت جلد سلیکٹڈ حکمرانوں کی حکومت ختم ہو جائے گی۔ استقبالیہ سے میڈم کلثوم ناز، شیخ طارق، رانا وحید، عدنان قریشی، رانا فرمان، حافظ ظفر بلوچ، ڈاکٹر حق نواز، رانا حبیب، ملک زوار، رانا انس، ماسٹر زاہد، فاروق بلوچ، احمد گجر، رانا منور، رانا مشتاق و دیگر نے خطاب کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں