ماڈل کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ ملتان نے 9ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے - Baithak News

ماڈل کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ ملتان نے 9ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

ملتان (وقائع نگار) ماڈل کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ ملتان نے انسپکٹرز، یوڈی سی ،ایل ڈی سی ،سپاہیوں سمیت 9ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، اس حوالے سے اسسٹنٹ کلکٹر ہیڈکوارٹرنعیم رضا کی جانب سے جاری کردہ احکامات کےمطابق انسپکٹر محمد انصر حسین کو آئی اینڈ پی برانچ سے اے ایس او برانچ ملتان کسٹم ہاﺅس ، انسپکٹر عارف محمود کو اے ایس او ڈیرہ غازی خان سے آئی اینڈ پی برانچ کسٹم ہاﺅس ، انسپکٹر سید ذیشان حیدرکو لابرانچ کسٹم ہاﺅس سے اے ایس اوبہاولپور ،اپرڈویژن کلرک حافظ علی حسن کو لابرانچ سے انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملتان ،ایل ڈی سی ثاقب فرید کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملتان سے لابرانچ کسٹم ہاﺅس ملتان، سپاہی مرتضیٰ جمشید ، سپاہی فیصل محمود کو اے ایس او ملتان سے سی پی ایف ڈرائی پورٹ ویئرہاﺅس ، ڈرائیور غلام قاسم کو اے ایس او ملتان سے اے سی ہیڈکوارٹر کسٹم ہاﺅس ملتان ، جبکہ نائب قاصد اللہ دتہ کو گیٹ سکیورٹی سےاے سی ایئرفریٹ یونٹ کسٹم ہاﺅس تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں