ماہرہ خان یا کوئیک سٹائل؟‘ سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیو وائرل - Baithak News

ماہرہ خان یا کوئیک سٹائل؟‘ سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

ناروے کے ڈانس گروپ ’دی کوئیک سٹائل‘ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کر دی۔

دی کوئیک سٹائل نے منگل کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رِیل اپلوڈ کی جس میں وہ زیب النسا بنگش کے گانے ’مورے سیاں‘ پر ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔
دی کوئیک سٹائل نے صارفین سے پوچھا کہ ’کون دلچسپ لگ رہا ہے؟ ماہرہ خان یا کوئیک سٹائل۔‘دی کوئیک سٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجین بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجین دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا۔
اس گروپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں جو گیتوں پر ڈانس کرتے ہیں۔اس گروپ کے ذریعے مشرقی اور مغربی ثقافتوں کا حسین امتزاج پیدا ہوتا ہے جسے سوشل میڈیا پر عوام بہت پسند کرتی ہے۔
اس سے پہلے رواں سال جُون میں بھی دی کوئیک سٹائل کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کوک سٹوڈیو کے گانے ’کناں یاری‘ پر ناچ رہے تھے۔دوسری جانب ماہرہ خان کی حالیہ دنوں میں بلاک بسٹر پاکستانی پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی جس نے دنیا بھر سے 200 کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔
ماہرہ خان کی ممکنہ طور پر نئی آنے والی فلم ‘نیلوفر’ ہوگی جس میں وہ فواد خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں