ماہ صفائی مہم کے آخری ایام، ایم ڈبلیو ایم سی اہداف کے حصول کیلئے متحرک - Baithak News

ماہ صفائی مہم کے آخری ایام، ایم ڈبلیو ایم سی اہداف کے حصول کیلئے متحرک

ملتان (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر شروع کی جانیوالی ماہ صفائی مہم کا آخری ہفتہ جاری ہے اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ اہداف کے 100فیصد حصول کےلئے متحرک ہے۔ادھر کمپنی کے سی ای او فاروق ڈوگر نے شہر کے چاروں زونز میں صفائی کی انسپکشن شروع کر دی ہے اور شہر کے تنگ محلوں اور کوچوں میں بھی صفائی کو چیک کیا جارہا ہے۔ فاروق ڈوگر نے بتایا کہ ماہ صفائی میں معمول سے ہٹ کر صفائی کی جارہی ہے اور شہر کی تمام یونین کونسلوں کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ روزانہ2 سے3 یونین کونسلوں میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا جاتا ہے۔اس مقصد کیلئے سپیشل صفائی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے،اسکے علاوہ معمول کی صفائی کے بعد ہر یونین کونسل کے ورکرز کو نظر انداز ہونیوالے علاقوں میں صفائی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جہاں بھرپور صفائی سرانجام دی جا رہی ہے۔ ماہ صفائی مہم کی روزانہ کی کارکردگی کی تصاویر بطور ثبوت ایپ پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور پنجاب حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی مانیٹر کررہی ہے۔ شہری صفائی بارے شکایات کےلئے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔ جس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں