ماہ صفائی مہم کے آخری ایام، سرگرمیوں میں مزید اضافہ کرنے کا حکم - Baithak News

ماہ صفائی مہم کے آخری ایام، سرگرمیوں میں مزید اضافہ کرنے کا حکم

ملتان(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ماہ صفائی مہم کے تحت واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں بلاتعطل آپریشن جاری ہے۔ مہم کے تحت واسا ملتان کی طرف سے شہر بھر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 24گھنٹے کارروائی کی جا رہی ہے۔ مہم کے تحت 9سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کی سینکڑوں جبکہ مین ہول کورز کی مرمت سے متعلق درجنوں شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی واساشہزاد منیر کی طرف سے شکایات سمیت شہریوں کو نکاسی آب اور مین ہولز کورز سے متعلق فراہم کئے جانےوالے ریلیف بارے سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور تمام ڈپٹی ڈائر یکٹرز سیوریج کو شکایات اور سر گرمیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔جسکے مطابق ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے زیڈ بلاک، شاہ رکن عالم کالونی،سمن آباد ، قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے بستی معصوم شاہ، نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف محلہ کاشی گراں، گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے زکریا ٹاؤن، عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے حسن آباد،قیصر آباد، نیو نقشبندکالونی، ولایت آباد، سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے لطیف آبادپیر کالونی، دائرہ بستی چاہ جالی والا، گارڈن ٹاؤن سیوریج سب ڈویژن نے چناب کالونی،بستی خداداد، گلشن اقبال قاسم بیلہ، سورج میانی سب ڈویژن کی طرف سے سورج میانی دربار سخی سلطان میں درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی جس پر انہوں نے سیوریج افسران اور ٹیموں کو رسپانس کو مزید بہتر بنانے اور ماہ صفائی مہم کا آخری ہفتہ ہونے کے پیش نظر سر گرمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا حکم دیا ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں