’مجھے کالج کی لڑکی کا کیریکٹر تو نہیں کرنا لیکن ایسا بھی محسوس نہ ہو کہ یہ صرف ایک ماں کی کہانی ہے‘سویرا ندیم - Baithak News

’مجھے کالج کی لڑکی کا کیریکٹر تو نہیں کرنا لیکن ایسا بھی محسوس نہ ہو کہ یہ صرف ایک ماں کی کہانی ہے‘سویرا ندیم

’ماں کا کردار ادا کرنے میں کوئی بُری بات نہیں۔

ظاہر سی بات ہے کہ مجھے کالج کی لڑکی کا کیریکٹر تو نہیں کرنا لیکن ایسا بھی نہ ہو کہ محسوس ہو کہ یہ صرف ایک ماں کی کہانی ہے بلکہ ہونا یہ چاہیے کہ یہ ایک خاتون اور ایک انسان کی کہانی ہے جو اتفاق سے ایک ماں بھی ہے۔‘
یہ کہنا ہے اداکارہ سویرا ندیم کا جو اِن دنوں ہم انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’وہم‘ میں رخسانہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
سویرا ندیم نے 1990 کی دہائی میں پی ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا۔ انھوں نے انگریزی ادب پڑھا اور اس کے بعد اداکاری کی تربیت بھی حاصل کی۔
وہ پی ٹی وی سمیت پرائیوٹ پروڈکشنز کے درجنوں ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔
سویرا کہتی ہیں کہ ’اداکار کو ہر عمر کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے، دیکھنے والوں کے دماغ میں اگر کوئی کیریکٹر بیٹھ جاتا ہے تو وہ آپ کو اسی طرح سے دیکھنا چاہتے ہیں اور پھر یہ رکاوٹیں ہٹانی پڑتی ہیں۔‘
ہم انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل ’وہم‘ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو ایک آزاد لیکن الگ تھلگ زندگی گزارتی ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں