محسن حسن بٹ آئی جی بلوچستان حمزہ سالک ڈپٹی کمشنر ڈیرہ تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینٹی کرپشن ملتان مزمل امام نے چارج سنبھا ل لیا - Baithak News

محسن حسن بٹ آئی جی بلوچستان حمزہ سالک ڈپٹی کمشنر ڈیرہ تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینٹی کرپشن ملتان مزمل امام نے چارج سنبھا ل لیا

ملتان(بیٹھک نیوز )وفاقی حکومت نے آئی جی بلوچستان کو تبدیل کر دیا،گریڈ 21کے محسن حسن بٹ کو آئی جی بلوچستان پولیس تعینات کر دیا گیا۔محسن حسن بٹ اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کو ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر لاہور جبکہ ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور جواد احمد قریشی کو او ایس ڈی بنا دیا گیاایف آئی اے سے ایڈیشنل آئی جی محمد انکسار خان افغان کی خدمات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سپرد۔ڈی آئی جی عبدالجبار کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد۔ آئی بی سے ڈی آئی جی عمران ارشد کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد جبکہ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کی خدمات اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کر دیں گئیں۔ اینٹی نارکوٹکس فورس سے ڈی آئی جی فلائٹ لیفٹیننٹ ر محمد خالد خٹک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ پنجاب حکومت سے ایس پی گلفام ناصر کی خدمات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سپرد کر دیں گئی۔ دریں اثنا اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینٹی کرپشن ملتان ریجن غلام رسول نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ کچھ روز قبل ان کا تبادلہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور ہیڈ کوارٹر میں کیا تھا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ کی خالی سیٹ پر کسی کو تعینات نہیں کیا گیا ہے۔دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل مزمل امام کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ملتان تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا گزشتہ روز انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکام شروع کردیا واضح رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی سیٹ گزشتہ دو ماہ سے خالی تھی۔ ایڈیشنل سیکرٹری طاہر ظفر عباسی کو ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیوپلمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا، سکیل18 کے او ایس ڈی وحید اصغر بھٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب رورل واٹر سپلائی پراجیکٹ تعینات کر دیا، سکیل19 کی مس سمعیہ سلیم کو ایڈیشنل سیکرٹری انووائر منٹ پروٹیکشن تعینات جبکہ فرید احمد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا۔ مس ماریہ طارق ایڈیشنل سیکرٹری یوتھ افیئر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارنمنٹ لگادیا گیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں