محمد بن سلمان کےآنےکے بعدسعودیہ میں پھانسیاں دگنی ہوگئیں - Baithak News

محمد بن سلمان کےآنےکے بعدسعودیہ میں پھانسیاں دگنی ہوگئیں

ملتان(بیٹھک رپورٹ)سعودی عرب میں قیدیوں کے رشتہ داروں نے میڈیا کوانٹرویو میں کہا کہ حکام کیجانب سے انکے رشتہ داروں کے خلاف پھانسی کی سزائیں انکے اہل خانہ کو پیشگی وارننگ یا اطلاع کے بغیر دی گئیں۔انسانی حقوق کی ایک نئی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ شاہ سلمان اور ان کے بیٹے محمد بن سلمان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد 2015 سے ملک میں پھانسی کی شرح تقریباً دگنی ہو گئی ہے۔حکام نے مصطفیٰ الخیاط کے اہل خانہ کو مطلع نہیں کیا کہ وہ انکے خلاف سزائے موت پر عمل درآمد کرنیوالے ہیں۔اہلخانہ کو ابھی تک اسکی لاش تدفین کیلئےنہیں ملی اور نہ ہی کوئی قبر دیکھنے کیلئےہے، اور آخری بار جب انھوں نے اس سے رابطہ کیا تو وہ جیل سے فون کال کے ذریعے تھا، اور درزی نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنی گفتگو کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا: ٹھیک ہے مجھے جانا چاہیے، مجھے خوشی ہے کہ آپ ٹھیک ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں