محکمہ ایجوکیشن خیبرپختونخوا کا دورہ جنوبی پنجاب، فروغ تعلیم کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ - Baithak News

محکمہ ایجوکیشن خیبرپختونخوا کا دورہ جنوبی پنجاب، فروغ تعلیم کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ

ملتان (وقائع نگار) خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 18 رکنی وفد نے ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا دورہ کیا۔ دورے کا اہتمام یونیسکو کی طرف سے کیا گیا تھا جس کی نمائندگی سینئر سٹاف ممبران امتیاز عالم اور سعدیہ بنگش نے کی۔ اس موقع پر وفد کے ارکان سے اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ شاید پہلا موقع ہے کہ صوبائی محکمہ نے باضابطہ طور پر دوسرے صوبے کے منصب کار محکمے کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کے مابین اس طرح کی باہمی رابطہ سازی خیالات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ سیکھنے کے اشتراک کا باعث بنتی ہے لہذا یسی سرگرمیوں کا زیادہ اہتمام کیا جانا چاہیے۔ وفد کو جنوبی پنجاب کے سکولوں میں جاری اقدامات اور پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے بعد سوال جواب کا سیشن ہوا۔ وفد کے ارکان کو ماہنامہ ”’روشنی“ کی کاپیاں بھی تحفے کے طور پر دی گئیں، یہ میگزین سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے فروغ پروگرام کے تحت بچوں میں مطالعہ اور تحریر نویسی کی عادت کو فروغ دینے کیلئے شروع کیا ہے۔ آخر میں جنوبی پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرنے اور انکے تعلیمی پراجیکٹس کو دیکھنے کی دعوت دی گئی۔ بعد ازاں وفد نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے افراد کیلئے ملتان میں قائم پاکستان کے پہلے سکول کا دورہ کیا۔ وفد صبح 9بجے سکول گیاجہاں کام کرنےوالے بچوں کو انکے متعلقہ کام کی جگہوں پر جانے سے پہلے صبح سویرے پڑھایا جاتا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں