ٹبی قیصرانی(سپیشل رپورٹر) گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے، محکمہ جنگلات تونسہ اور کوہ سلیمان سیکشن میں تعینات بلاک افسران اور فاریسٹ گارڈز اپنے ہی محکمہ کو ڈھیر کرنے میں پیش پیش،ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسران بھی پیسے کی چمک کے آگے ڈھیر ہو چکے،تفصیل کے مطابق محکمہ جنگلات کے بلاک افسران، مقامی فاریسٹ گارڈز اور محکمہ انہار کے ملازمین کی ملی بھگت سے تونسہ چشمہ نہر اور ڈسٹریوں کے کناروں پر موجود کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی سرکاری سرسبز درخت فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے،متعدد بار مقامی میڈیا کی نشاندھی کے باوجود افسران بالا کی طرف سے آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔چوری شدہ قیمتی لکڑی سرعام مارکیٹوں اور آروں پر فروخت ہو رہی ہے،مقامی باشندوں نے متعدد بار متعلقہ محکموں حتیٰ کہ اینٹی کرپشن کو بھی محکمہ جنگلات کی کرپشن کے بارے میں آگاہ کیا اور چوری کے ثبوت بھی فراہم کیے اس کے باوجود محکمہ جنگلات اور اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے بااثر ملزمان کے خلاف کوئی خاطر خواہ کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، ڈویژنل و ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسران سے جان بوجھ کر معاملات کو رفع دفع کرنے فرائض میں غفلت اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر کوئی پوچھنے والا نہیں،متعلقہ سیکشنز کے بلاک افسران، فاریسٹ گارڈز نے درختوں کی لوٹ سیل لگا دی ”مال دو، جب چاہو ،قیمتی سرسبز سرکاری درخت بیچ کر حصہ دو “کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایک طرف پاکستان درختوں کی کمی کی وجہ سے ماحولیاتی مسائل کا شکار ہے دوسری طرف محکمہ جنگلات میں چھپی کالی بھیڑیں محکمہ اور قومی خزانے کو نوچ کھانے کے در پے ہیں، سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،نہر کنارے پر سرکاری لکڑیوں کی چوری پر محکمہ جنگلات کے افسران نے چپ سادھ لی ہے،تونسہ کے شہریوں اعجاز حسین، حسن رضا، سکندر خان ،ابراہیم خان و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ جنگلات اور انہار کے ملازمین نے علاقہ میں اپنی چوہدارہٹ بنا رکھی ہے تمام ملازمین کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے جس کے بل بوتے پر تونسہ و کوہ سلیمان سیکشنز کے علاوہ نہروں کے کنارے سے سرسبز سرکاری درختوں کی کٹائی اور چوری کروانے سے بیچنے تک ماہر ہو چکے ہیں۔ آئے روز تونسہ شریف کوہ سلیمان اور گردونواح میں لگے آرے مشینوں پر سرکاری چوری شدہ لکڑیوں کی خرید و فروخت سر عام ہوتی ہے،شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری جنگلات پنجاب، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اور دیگر ارباب اختیا رسے اس میگا کرپشن پر فی الفور نوٹس لینے اور ان کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل کامطالبہ کیاہے۔

محکمہ جنگلات تونسہ وکوہ سلیمان کاعملہ کرپٹ،کروڑوں کے درخت فروخت
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں