
لودھراں (بیٹھک رپورٹ) سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر بابر امان کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر لودھراں کے ملازمین کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ سے ڈسٹرکٹ پالویشن ویلفیئر آفیسر سید مدثر عباس ہاشمی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر و ماسٹر ٹرینر طارق محمود سکھیرا نے فیلڈ سٹاف کو کمیونیکیشن اور ایڈووکسی کے حوالے تربیت فراہم کی۔ورکشا پ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سید مدثر عباس ہاشمی نے کہاکہ ٹریننگ کا بنیادی مقصد محکمہ کے ملازمین کی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بہترین رابطہ کاری کے ذریعے محکمانہ کام میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ٹریننگ ایسی صورت میں کاآمدہو گی جبکہ ملازمین ٹریننگ میں سیکھی گئی مہارتوں کو استعمال کریں گے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر و ماسٹر ٹرینر طارق محمود سکھیرا نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی تسلسل کے ساتھ ملازمین کی تربیت کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ ٹریننگ بھی ا±سی سلسلے کی ایک کٹری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مارچ 2022ئ سے نہ صرف محکمہ بہبود آبادی بلکہ محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں اور خاص طور پر فیلڈ سٹاف اور ہیلتھ ورکرز کیلئے خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت کے حوالے خصوصی ٹریننگ کا اہتمام کیا جائیگا۔
Leave a Comment