محکمہ صحت کا چارج نرسوں کو گریڈ 17میں بطور ہیڈ نرس ترقی دینے کا فیصلہ - Baithak News

محکمہ صحت کا چارج نرسوں کو گریڈ 17میں بطور ہیڈ نرس ترقی دینے کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے گریڈ 16کی چارج نرسوںکو گریڈ 17میں بطور ہیڈ نرس ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جسکے لئے ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب نے صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ،ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ایم ایس،پوسٹ گریجوایٹ نرسنگ کالجوں،نرسنگ کالجوں،پبلک ہیلتھ نرسنگ سکولوں،الائیڈ ہیلتھ نرسنگ سکولوں کی پرنسپل،چیف و ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ،سپرنٹنڈنٹ و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نرسنگ سے 2010ء میں ملازمت پر مستقل ہونےوالی چارج نرسوں کی 2010ءسے 2021ء تک کی پرفارمنس ایوولیشن رپورٹس(پی ای آرز)اور نو انکوائری سرٹیفکیٹ 15 روز میں طلب کرلئے ہیں۔جنہیں سنیارٹی و آسامیوں کی دستیابی کے مطابق ترقی دی جائے گی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں