محکمہ لائیوسٹاک لیہ کے زیراہتمام اونٹ ڈانس میلے کا انعقاد

  • Home
  • ملتان
  • محکمہ لائیوسٹاک لیہ کے زیراہتمام اونٹ ڈانس میلے کا انعقاد

جانوروں کو متوازن خوراک دی جائے اور حفاظتی ٹیکہ جات لگوائے جائیں:ڈاکٹرطارق گدارہ

لیہ( بیٹھک رپورٹ )محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اونٹ ڈانس میلہ کا اہتمام کیا گیا، اونٹ ڈانس میلہ نواں کوٹ تحصیل چوبارہ میں منعقدہوا، سٹال میں آنے والے مویشی پال حضرات کو مویشیوں کی دیکھ بھال و حفاظتی ٹیکہ جات ،جانوروں کی متوازن خوراک ،نسل کشی اور دیگرسہولیات اور محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ مختلف سہولیات بارے آگہی دی گئی،اونٹ ڈانس میلہ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ نے کہاکہ جانوروں سے سے بہترین پیداواری صلاحیت حاصل کرنے کے لئے ان کو متوازن خوراک دی جائے ان کی بہترین دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ وقت پر حفاظتی ٹیکہ جات لگوائے جائیں تاکہ بہتر آمدن کے حصول کو یقینی بنایاجائے۔انہوں نے مویشی پال حضرات کومحکمہ لائیوسٹاک سے جانوروں کی جدید نسل کشی، محکمہ کی طرف سے ملنے والی سہولیات،جانورو ں کی اچھی خوراک کے لیے مشورہ جات اور لیبارٹری سے ہونے والے ٹیسٹوں کے بارے میں بھی آگہی دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے بھرپور سہولیات حاصل کرنے کے مویشی پال بھائی متعلقہ سنٹرسے رجوع کریں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ نے مزیدکہاکہ اس طرح کے اونٹ ڈانس میلے معاشرے کے لئے نہایت مفیدہیں۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?