(”مختیارے آ گل ودھ گئی اے“)دورے بزداریہ کےکرپٹ افسرکی ڈھٹائی،طلبی کاحکم نظرانداز - Baithak News

(”مختیارے آ گل ودھ گئی اے“)دورے بزداریہ کےکرپٹ افسرکی ڈھٹائی،طلبی کاحکم نظرانداز

تونسہ شریف (سلیم ناصر گورمانی) 23 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن ،لوٹ مار، اور غیر قانونی تعیناتی کا حامل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ شریف ملکی قانون ضابطوں اور احکامات سے بے لگام سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ساؤتھ پنجاب اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے طلبی کے کئی احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نذرکر دیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےمبینہ فرنٹ مین اور اس کی مبینہ سفارش پر 12 ویں سکیل کے سٹینوگرافر کے عہدہ سے 17 ویں سکیل کے عہدہ پر پراسرار انداز میں ترقی حاصل کرنے والے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ شریف مختیار جتوئی کے دور بزداریہ میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ شریف اور ایم او فنانس میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ سمیت اختیارات کے تجاوز سمیت کروڑوں روپے کے فنڈز خورد برد کیے ۔مختیار جتوئی کے خلاف پہلے ہی 15 کروڑ روپے کی کرپشن کی انکوائریاں جا رہی ہے تاہم موصوف نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مزید میونسپل کمیٹی تونسہ شریف سے 8 کروڑ روپے مزید خوردبرد کر لیے ہیں ۔کرپشن کی کمائی سیاسی پدرانہ شفقت کے زعم میں مبتلا چیف آفیسر مختیار جتوئی کی ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ساؤتھ پنجاب بہاولپور کی جانب سے ہائی کورٹ کے حکم پر ہونے والی انکوائری کی طلبی کے احکامات کے باوجود موصوف نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے سامنے پیش ہونا گوارہ نہیں کیا جب کہ اس سے قبل احمد خان سنجرانی ٹھیکیدار کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے بھی متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کیے اس کے باوجود بھی پیش نہیں ہوا میونسپل کمیٹی تونسہ شریف سے متعلقہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مختیار جتوئی 23 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی کمائی سے بزدار خاندان کی ایک اہم شخصیت کے ساتھ مل کر دوبئی میں کاروبار سیٹ کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ذہنی بیماری کا جواز بناکر میڈیکل گراؤنڈ پر ملازمت سے ریٹائرمنٹ لینے کے چکر میں ہے۔ تونسہ شریف کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر بلدیات ، سیکرٹری بلدیات ، کمشنر ڈیرہ غازی خان سے مختیار جتوئی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ شریف کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جب اس سلسلہ میں روزنامہ بیٹھک کے نمائندے نے موقف جاننے کے لیے فون کیا تو مختیار جتوئی نے یہ کہہ کر فون کاٹ دیا کہ میں اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر کے ساتھ میٹنگ میں ہوں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں