مرمتی کام سست،چشمہ رائٹ بنک کینال کی بندش سے کسان بے حال - Baithak News

مرمتی کام سست،چشمہ رائٹ بنک کینال کی بندش سے کسان بے حال

ٹبی قیصرانی(سپیشل رپورٹر) چشمہ رائٹ بنک کینال کی مرمت کا کام سست روی کا شکار. شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ چشمہ رائٹ بنک کینال کی مرمت کا کام بہت زیادہ سست رفتار سے جاری ہے۔غریب کسان جنکی زندگی کا گزر بسر ہی کاشتکاری سے ہےبے حد پریشان ہیں ۔افسوس کہ ہمارے نمائندے تاحال خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ چشمہ رائٹ کینال کی بندش کسانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ سیلاب گزرے 6ماہ گزر گئے لیکن چشمہ رائٹ بنک کنال کو بحال نہیں کیا جا سکا لیکن وفاق اور صوبہ کی جنگ میں چشمہ رائٹ بنک کنال کی بحالی نہ ہو سکی ہے۔ کسانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ ہمارے کسان شدید اذیت میں مبتلا ہیں اور اس مہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو چکی ہے جو مزدوری انہیں چشمہ رائٹ بنک کنال سے میسر آتی تھی وہ بند پڑی ہے۔ پہلے سیلاب نے تباہ کاریاں پھیلائیں اور اب روزگار کا وسیلہ بند ہو چکا ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نااہل نمائندے ابھی تک خاطر خواہ مرمتی کا کام نہ کر سکے۔ انہوں نے فوری طور پر چشمہ رائٹ بنک کنال کی بحالی کامطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں