مریم اور صفدر کی سزاکےخلاف اپیلوں پر سماعت21مارچ تک ملتوی - Baithak News

مریم اور صفدر کی سزاکےخلاف اپیلوں پر سماعت21مارچ تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔اپیل کنندگان مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے علاوہ ان کے وکیل عرفان قادر جبکہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کل نوٹیفکیشن جاری ہوا اور مجھے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے، تمام متعلقہ ریکارڈ دیکھنے کے لیے مجھے مہلت درکار ہے۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت درکار ہے؟محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ مجھے 4 ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت کے سامنے کچھ گزارشات کی تھیں جس پر عدالت نے نیب سے ایک سوال کیا تھا، اس سوال کا جواب آ جائے تو اس کیس میں کارروائی زیادہ دیر نہیں چلے گی، میں چاہوں گا کہ ان کو پورا موقع دیا جائے، ہماری ہمیشہ یہ کوشش تھی کہ معاملے کو جلد نمٹایا جائے، اامجد پرویز صاحب بھی آگئے ہیں۔اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ صرف دو دستاویز کا معاملہ ہے۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیب نے اس سے پہلے خود روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے 30 روز میں فیصلہ کرنے کی استدعا کی تھی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ ایسا کر لیں کہ یہ تیاری کر کے آ جائیں تو اس کے بعد ہم وکلاءکی مرضی سے روزانہ کی بنیاد پر کیس چلا لیں گے۔عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا بہت بڑا ریکارڈ ہے تاہم سارا غیر متعلقہ ہے۔نیب پراسیکیوٹر اظہر صدیق نے کہا کہ یہ تو عدالت نے دیکھنا ہے کہ ریکارڈ غیر متعلقہ ہے یا نہیں، میری ٹیم نے بتایا ہے کہ تیاری کے لیے 8 ہفتے لگیں گے، میں کوشش کروں گا کہ 4 ہفتوں میں کیس کی تیاری مکمل کر لوں۔عدالت نے نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی کیس کی تیاری کے لیے 4 ہفتوں کی استدعا منظور کر لی اور کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں