مسروقہ موبائل فونز کے ای ایم آئی نمبر تبدیل کرنیوالا گروہ پکڑا گیا - Baithak News

مسروقہ موبائل فونز کے ای ایم آئی نمبر تبدیل کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

ملتان (وقائع نگار ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان کو اطلاع ملی کہ ایک گروہ چوری شدہ موبائل فونز کھول رہا ہے اور پی ٹی اے کسٹم ڈیوٹی کی چوری کیلئے موبائل فونز کا ای ایم آئی نمبر تبدیل کر رہا ہے۔ انہی موبائل فونز کو لاٹری فراڈ میں استعمال کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ سراغ نہ لگ سکے۔ مجاز اتھارٹی کی ہدایت پر محمد علی ہاشمی نے ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ میاں چنوں میں تنویر موبائل شاپ پر چھاپہ مار کر ملزم اسد علی کو گرفتار کر لیااور دیگر ماسٹر مائنڈ تنویر اکرم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 30 موبائل فونز، 16 آئی ایم ای آئی چینجر اور ان لاک کرنےوالے آلات یعنی سگما اور آکٹو پلس مع سافٹ وئیر، 2 لیپ ٹاپ، 1 یو ایس بی ایکسٹینڈر ڈیوائس تحویل میں لے لی گئی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں