مشیر صحت حنیف پتافی سے انٹامالوجسٹ وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا - Baithak News

مشیر صحت حنیف پتافی سے انٹامالوجسٹ وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

ڈیرہ غازی خان(بیٹھک رپورٹ) مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی سے محکمہ صحت کے انٹامالوجسٹ کے وفد نے ملاقات کی۔مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے انٹامالوجسٹ کے نمائندوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ حنیف خان پتافی نے انٹامالوجسٹ کے مسائل کے حل کےلئے ہرممکن سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ انٹامالوجسٹ کے کنٹریکٹ اور مستقلی کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سفارشات پیش کی جائیں گی اورانٹامالوجسٹ کو انکے مطالبات میں پیش رفت سے بھی آگاہ رکھا جائے گا،انٹامالوجسٹ نے مشیر صحت حنیف پتافی کو بتایا کہ3 سال سے بی ایس 17میں بطور ورک چارج کام لیا جارہا ہے،کنٹریکٹ اور مستقلی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔ انٹامالوجسٹس نے مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی کو تحریری درخواست بھی دی،ملاقات کرنےوالوں میں ڈیرہ غازیخان، لاہور، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور، شیخوپورہ، مظفر گڑھ، رحیم یار خان اور دیگر اضلاع کے انٹامالوجسٹ تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں