
قاہرہ(این این آئی)مصرمیں مساجد میں جمع ہونے والے عطیات کی مانیٹرنگ کرنے والے حکام ایک خیراتی ادارے کی جانب سے فنڈز کے مبینہ طورپر غیر قانونی استعمال کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ حال ہی میں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ مصر میں مساجد کی تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والی ایک تنظیم نے چندے کی رقم سے مبینہ طور پر کروڑوں کی جائیدادیں خریدی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ اس گروپ نے 21 ملین پاﺅنڈ کا غبن کیا ۔ پتا چلا کہ مساجد کے چندے سے تنظیم کے ذمہ داران نے اپنی بیویوں اور اپنے لیے لگژری کاریں خریدیں، پرائیویٹ پراپرٹیز، فلیٹ خریدے گئے۔مصری انتظامی کنٹرول کو الوافدپارٹی کے رہ نما علا غراب کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں انہوں نے عطیات جمع کرنے کے لیے مشہور فاﺅنڈیشن میں خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا۔ فاﺅنڈیشن کے رہ نماﺅں پر فاﺅنڈیشن کے21ملین پاﺅ نڈز ضبط کرنے کا الزام لگایا۔ یہ تنظیم سماجی یکجہتی کی وزارت سے وابستہ ہے۔
Leave a Comment