مضر صحت چائے کی پتی برآمد ہونے پر فیکٹری کو ایک لاکھ جرمانہ، جعلی لیبلنگ پر بیکری کیخلاف کارروائی - Baithak News

مضر صحت چائے کی پتی برآمد ہونے پر فیکٹری کو ایک لاکھ جرمانہ، جعلی لیبلنگ پر بیکری کیخلاف کارروائی

ملتان (وقائع نگار ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوام تک صحت بخش
اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ملتان میں ایکسپائرڈ چائے کی پتی کی موجودگی پر 17 کسی وہاڑی روڈ پر چائے کی فیکٹری کو 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔پیکنگ اور دیگر مشینری پر مٹی اور گندگی پائی گئی۔اسکے علاوہ ملتان میں پروڈکشن ایریا میں واش روم پائے جانے پر لوکل سنیکس یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کی گئی۔جعلی لیبلنگ کرنے پر سنٹرل جیل موڑ پر واقع بیکری کی بہتری تک پروڈکشن بند کردی گئی۔مزید ملتان میں خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ اور غیر معیاری اجزاءکی ملاوٹ پر 2 بیکریوں کو 70 ہزار روپے کے جرمانے کردئیے گئے۔مزید برآں لودھراں میں معروف ریستوران کو کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ اشیاءکی ملاوٹ کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں