مظفرگڑھ:سرکاری ہسپتالوں میں انسولین غائب، بازارمیں فروخت کاانکشاف - Baithak News

مظفرگڑھ:سرکاری ہسپتالوں میں انسولین غائب، بازارمیں فروخت کاانکشاف

مظفرگڑھ ( حسنین بھٹہ) ضلع بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں انسولین کی عدم فراہمی کے بعد سرکاری انسولین بازاروں میں فروخت کیے جانے کا انکشاف، عوام کا شدید احتجاج، شوگر کے مریضوں کو پریشانی اورتکلیف کا سامنا، نگران حکومت خواب غفلت کا شکارہے، تفصیل کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصہ سے ضلع مظفرگڑھ کے تمام ہسپتالوں میں انسولین کی قلت کے باعث شوگر کے مریضوں کو شدید پریشانی و ذہنی اذیت کا سامنا ہےاور وہ مہنگے داموں انسولین خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ سرکاری انسولین مظفرگڑھ ، خان گڑھ اور شاہ جمال کے بازاروں میں میڈیکل سٹورز پر سرعام فروخت ہو رہی ہیں اور شوگر جیسی موذی مرض میں مبتلا مریض سرکاری انسولین بازار سے مہنگے داموں انسولین خریدنے پر مجبور ہیں اس تشویشناک صورتحال پر شہری وسماجی حلقوں اور مریضوں نے احتجاج کرتے ہوئے سرکاری انسولین کی ہسپتالوں میں قلت اور بازار میں فروخت کیے جانے پر اظہار تشویش اور سخت احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب وصوبائی ہیلتھ حکام سے فوری نوٹس لینے اور انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں