مظفرگڑھ:موٹرسائیکلوں میں تصادم،2 نوجوان زخمی

  • Home
  • ملتان
  • مظفرگڑھ:موٹرسائیکلوں میں تصادم،2 نوجوان زخمی

 مظفرگڑھ (بیٹھک رپورٹ) 2موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم،2 نوجوان زخمی ،ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ شہر کے مضافات میں علی پور روڈ پر چمن بائی پاس کے قریب گزشتہ شب 2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے  نتیجے میں  منڈا چوک کا رہائشی 30 سالہ واجد ولد منظور حسین اور ٹبہ کریم آباد مظفرگڑھ کا رہائشی 25 سالہ عامر ولد نزیر شدید زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو  ریسکیو 1122ایمبولینس سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?