مظفرگڑھ:نگران حکومت کاحکم نظرانداز،پابندی کے باوجودبھرتیاں - Baithak News

مظفرگڑھ:نگران حکومت کاحکم نظرانداز،پابندی کے باوجودبھرتیاں

خانگڑھ ( نامہ نگار) سرکاری اداروں میں تمام بھرتیاں منسوخ کرنے کے بارے میں نگران حکومت کے احکامات ضلع کونسل مظفرگڑھ نے ہوا میں اڑا دیئے ۔ ضلع کونسل مظفرگڑھ میں چار درجہ چہارم کی اسامیوں پر خفیہ بھرتی ، فائلیں چھپا دی گئیں ۔ بھرتیوں کے آرڈرز واپس نہیں لیے گئے ۔ ذرائع کا دعویٰ ، تفصیل کے مطابق ضلع کونسل مظفرگڑھ میں درجہ چہارم کی چار آسامیاں مشتہر کی گئی ۔ جن پر 200سے زائد امیدوران نے درخواستیں جمع کرائیں ۔ اس دوران عملہ نے مبینہ طور پر ملی بھگت کر کے اپنے چار افراد جن میں طارق پی اے کا بیٹا بھی شامل ہے، خاموشی سے سابقہ تاریخ میں بھرتی کر لئے ۔ اس دوران نگران حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی اور بھرتیوں کو منسوخ کر دیا مگر ضلع کونسل مظفرگڑھ کے حکام نے حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا اور بھرتیوں کو منسوخ نہیں کیا ۔ ذرائع کے مطابق بھرتیوں کی فائلیں چھپا دی گئی ہیں، اس بارے میں ضلع کونسل مظفرگڑھ کے افسران نے موقف دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ہی بتائیں گے ۔ ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ بھرتیاں کر کے گئے ہیں۔ ضلع کونسل مظفرگڑھ نے بھرتیاں منسوخ نہیں کی ہیں بلکہ موقع ملتے ہی ان کی بھرتیاں سامنے لا کر تنخواہیں برآمد کر لی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ارکان نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ صاف کئے ہیں اور غیر قانونی طور پر بھرتیاں کر دی گئیں ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں